مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے، اردوان
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم پیغام قرار دیتے ہوئے اس کے مثبت اثرات سامنے آنے کی امید ظاہر کی ہے۔
ترک صدر نے پیر کو ترکیہ کے صوبے سامسون میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مکہ معاہدے سے متعلق مثبت پیش رفت کا ذکر کیا۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر ایک قدم اٹھایا ہے، اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور وہ اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔
ترک صدر نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی پیش رفت پر ترکیہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق صرف آبنائے ہرمز ہی نہیں بلکہ خلیج کے کئی علاقوں میں بھی سنگین نوعیت کی مشکلات موجود ہیں۔
اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرنا چاہتا ہے اور اسی مقصد کے تحت خطے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ موجودہ چیلنجز سے جلد از جلد نمٹا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا۔







