حطار انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے قائم کمیٹی ختم کی جائے، ملک عمیر خالد

ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمیر خالد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو فوری طور پر ختم کیا جائے انڈسٹریلسٹس کو ہراساں کرنے کی بجائے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ،ملکی معاشی ترقی و استحکام انڈسٹری سے وابستہ ہے انڈسٹری کا پہیہ چلنے سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ انڈسٹریز کا چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے وفاق و صوبہ کے بتیس سے زیادہ محکمے موجود ہیں جو قوانین پر عمل درآمد کروا رہے ہیں اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متوازی کمیٹی کا قیام عمل میں لانا سمجھ سے بالاتر عمل ہے یہ کمیٹی غیر قانونی ہے اسے فوری طور پر ختم کرکے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کے تحفظات دور کرنے چاہییں انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انڈسٹری چلانا کسی جہاد سے کم نہیں ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی سپورٹ نہیں ہے امپورٹ و ایکسپورٹ بند ہے انرجی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں آسمان کو چھو رہی ہیں اور آئندہ روز نئے ٹیکسز عائد کیے جاتے ہیں اس صورتحال میں انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں انھوں نے کہا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ صوبہ کا سب سے بڑا ریونیو دینے والا انڈسٹریل اسٹیٹ ہیں جہاں ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے حکومت اور ضلع انتظامیہ انڈسٹری کے لئے مشکلات کے بجائے آسانیاں پیدا کریں تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلتا رہے اور ملکی معیشت مضبوط ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed