کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے سال 2026-28 کے انتخابات میں اتفاق پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کر لیا انتخابات میں اتفاق پینل کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ سیف الرحمن خان وزیر چیئرمین منتخب ہو گئے کامیابی کے بعد ٹرانسپورٹر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نومنتخب قیادت کو مختلف تجارتی و کاروباری شخصیات اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ لاہور کے صدر چودھری مقبول، ملک ریاست اعوان، ملک ضیا اعوان اور شہاب الدین کاکڑ سمیت دیگر شخصیات نے چیئرمین اتفاق پینل سیف الرحمن خان وزیر سے ملاقات کرکے انہیں پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی پیش کی اور شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر نومنتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔







