خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026کا امتحان صوبے کے 9 شہروں میں قائم 59 امتحانی مراکز میں بیک وقت جاری ہے۔امتحان میں مجموعی طور پر 38ہزار 845امیدوارشریک ہیں، جن میں 18ہزار 107طلبہ اور 20ہزار 738طالبات شامل ہیں۔کے ایم یو کے مطابق صوبے بھر کے تمام 59 امتحانی مراکز کے ایئرکنڈیشنڈ ہالز میں امیدوار امتحان دے رہے ہیں، جبکہ امتحانی مراکز پر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور امتحان پرامن ماحول میں جاری ہے۔پشاور میں قائم 19امتحانی مراکزمیں سب سے زیادہ 16 ہزار 722امیدوارایم ڈی کیٹ میں شریک ہیں۔مردان کے 10مراکز میں 5ہزار 459، سوات کے 11مراکز میں 4ہزار 937اور لوئر دیر کے 4مراکز میں 2ہزار 795 امیدوارامتحان دے رہے ہیں۔اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے 3امتحانی مراکز میں 2ہزار 374 کوہاٹ کے 2مراکز میں 1ہزار 560جبکہ مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد کے مجموعی 9 مراکز میں 4ہزار 997امیدوارایم ڈی کیٹ 2026 میں شریک ہیں۔کے ایم یو کے زیر اہتمام امتحان کے لیے صوبے بھر میں انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور تمام مراکز میں امتحان بیک وقت جاری ہے۔







