کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں 8 دہشتگرد ہلاک، آپریشن مکمل

کوہاٹ کے پرانے پولیس لائنز کی مسجد پر دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی دراندازی کے خلاف پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران کل 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی ٹیمز اور سیکورٹی فورسز نے عمارات کے اہم حصوں کو کلیئر کروا لیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خود جائے وقوعہ پر موجود رہے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش بمبار نے قانون کے رکھوالوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ نے آپریشن کی قیادت کی جبکہ جی او سی کوہاٹ بھی موجود تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات بھر کے آپریشن کے بعد کامیابی حاصل کی۔

آئی جی پی ذوالفقار حمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور جانباز جوان قوم کا فخر ہیں۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے گئے ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed