بھارت میں منعقدہ برکس کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعدد عالمی رہنمائوں کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ کے مطابق چینی صدرژی جن پنگ کی بھارت میں برکس اجلاس سے اچانک واپسی کے بعد صحت سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔جنوبی افریقہ کے صدرسیرل رامافوسا بھی نئی دہلی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس سے واپسی کے بعد علیل ہو گئے۔واضح رہے کہ برکس اجلاس کے عشائیے کے دوران گوشت کے بغیرمینو میں بھی ہندو توا کے انتہا پسندوں کا متعصبانہ کردار نمایاں رہا۔عالمی رہنمائوں کی بیماری کی سامنے والی اطلاعات نے بھارتی میزبانی پر سنگین سوالات پیدا کر دئیے ہیں۔برکس اجلاس میں انتظامی نااہلی اور ناقص اقدامات پر بھی بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔







