پی ایس ایل 12، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپمین کو ریٹین کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین مرتبہ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ بارہویں سیزن کے لیے نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارک چیپمین کو 7 کروڑ روپے کے عوض اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک خصوصی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس فیصلے کی تصدیق کی، جس میں گزشتہ سیزن کے دوران کیوی بیٹر کی شاندار کارکردگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

مارک چیپمین 18 مارچ سے 2 مئی تک شیڈول پی ایس ایل 12 کے تمام میچز کے لیے فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 اننگز میں 49 کی اوسط اور 170 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 245 رنز اسکور کیے تھے، جس نے ٹیم کو کوالیفائرز مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس سے قبل رواں ہفتے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر میٹ ہینری کو بھی 7 کروڑ 7 لاکھ روپے میں براہ راست معاہدے کے تحت اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے میٹ ہینری اب تک 383 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان دونوں معاہدوں کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ ایڈیشن کے لیے نیوزی لینڈ کے دو اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed