کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 676 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 859 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 2 ڈالر 77 سینٹس بڑھ کر 44 ڈالر 28 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 277 روپے مہنگی ہونے کے بعد 4 ہزار 906 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 238 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 206 روپے ہوگئی۔







