بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ کوششیں کی جائیں تو ملک کے موجودہ حالات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed