پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد پھر ملتوی

پاکستان میں شیڈول 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئے، جبکہ نئی تاریخوں کا تعین جنوبی ایشیائی ممالک کی اولمپک کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی ایشیئن انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے نئے شیڈول کے باعث کی جارہی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایشیئن انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز اب 28 مارچ سے 8 اپریل 2027 تک منعقد ہوں گے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق دونوں ایونٹس میں کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کی اولمپک کمیٹیاں ساؤتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کے تعین کے لیے مشاورت کررہی ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد میں کم سے کم تاخیر ہو۔

اعلامیے کے مطابق تاریخوں میں تبدیلی کے باوجود گیمز کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، آرگنائزنگ کمیٹی اور حکومت پاکستان ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed