پشاور ہائیکورٹ نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے افغان سٹوڈنٹس کی ہاس جاب سے برخاستگی اور ان کی ممکنہ ملک بدری کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ اہم سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار افغان طلبہ کے وکیل ابراہیم نور مغل ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 7 اکتوبر کو افغان میڈیکل طلبہ کی ملک بدری سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا تھا۔ وکیل نے مقف پیش کیا کہ درخواست گزار ایوب میڈیکل کالج میں اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں اور اگر انہیں ہاس جاب مکمل نہ کرنے دی گئی تو ان کے پانچ سالہ تعلیمی سلسلے کی تمام محنت ضائع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بدری کا یہ فیصلہ ان طلبہ کے مستقبل کو تباہ کر دے گا، جبکہ اس سے قبل بھی پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اسی نوعیت کے کیسز میں افغان طلبہ کے حق میں سٹے آرڈر جاری کیا جا چکا ہے۔عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد ابتدائی حکم جاری کرتے ہوئے درخواست گزار 8 افغان طلبہ کو ملک بدر کرنے سے روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی اور متعلقہ حکام سمیت دیگر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔







