بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

کمشنر پشاور نے شہر میں بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے اور ان کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو باقاعدہ ضابطہ کار اور تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔کمشنر آفس کے مطابق بائیک رائیڈرز کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کیے جائیں گے، جبکہ ان کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کے ساتھ ضابطہ اخلاق بھی مرتب کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور بائیک رائیڈرز کی سرگرمیوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔کمشنر پشاور نے بائیک رائیڈرز کے لیے ایک باقاعدہ ایپلی کیشن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس کے ذریعے ان کی رجسٹریشن اور دیگر امور کو منظم کیا جا سکے گا۔کمشنر آفس کے مطابق متعلقہ حکام سے ایک ہفتے کے اندر بائیک رائیڈرز کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بائیک رائیڈرز کو بے روزگار کرنا نہیں بلکہ انہیں قانونی دائرے میں لا کر تحفظ فراہم کرنا اور ان کے کام کو منظم بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed