مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی’ لاہور پولیس کو نوٹس’ جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ جس نے بھی غیر قانونی اقدام کیا ہوگا اس کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔عدالت نے بدھ کو مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے اور کارروائی آ ج (جمعرات ) تک ملتوی کر دی ۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر نظر بندی ہوئی ہے تو معاملہ گھمبیر نوعیت کا ہے، جس نے بھی غیر قانونی اقدام کیا اس کو خمیازہ بھگتنا ہوگا اور اگر مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کیا ہے تو وجوہات دینی ہوں گی۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لاہور کے علاقے چوہنگ میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس نفری تعینات کی گئی اور ان کی نقل و حرکت محدود کی گئی۔مولانا فضل الرحمان لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے تھے۔مبینہ نظر بندی اور بازیابی کے لئے جے یو آئی کے کارکن اور وکیل ابرار حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed