پشاور میں عالمی یوم اطفال پر خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد

پشاور: عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تہکال بالا پشاور میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی اور خیرخواہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ایک خصوصی آگاہی تقریب منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کے انعقاد میں ہیلوی ٹاس پاکستان اور آئی پی وی سی پراجیکٹ نے تعاون فراہم کیا، جبکہ المسلم پبلک سکول کے طلبہ نے اس میں بھرپور حصہ لیا۔

تقریب کے دوران بچوں کی تعلیم، تحفظ، حقوق اور روشن مستقبل کے موضوعات پر متعدد سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ ان سرگرمیوں میں آگاہی سیشنز، بچوں کی تقاریر، خاکے، ڈرامے اور دیگر تعلیمی پروگرام شامل تھے۔ اس ایونٹ کا بنیادی ہدف بچوں کو ان کے حقوق اور تحفظ کی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں ایک محفوظ و خوشحال مستقبل کی جانب گامزن کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کا تحفظ یقینی بنانا معاشرے کے تمام افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed