جارجیا میں آوارہ کتوں کے حملے سے سابق فوجی خاتون ہلاک

(ویب ڈیسک) امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے غول کے حملے میں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے علاقے کارٹرس وِل میں پیش آیا، جہاں 36 سالہ ایلیسن لین اینڈرسن کو آوارہ کتوں کے ایک غول نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق 16 نومبر کو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کارٹرس وِل کے علاقے میں ایک خاتون بے ہوش حالت میں پڑی ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ایلیسن لین اینڈرسن مردہ پائی گئیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ خاتون کے جسم پر مہلک نوعیت کے زخم موجود تھے۔ حکام کے مطابق ان کی موت آوارہ کتوں کے حملے کے نتیجے میں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed