ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال’ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا’ محسن نقوی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 12 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور کو لیگ کے میچز کی میزبانی مل گئی، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے پشاور کو چھٹے وینیو کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے گورنر ہاس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے میچز پشاور میں بھی منعقد ہوں گے اور افتتاحی میچ کی میزبانی بھی پشاور کرے گا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پشاور کے شائقین کرکٹ طویل عرصے سے اس لمحے کے منتظر تھے، پی ایس ایل کو پشاور لانے کا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے اس شہر کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ پشاور کے عوام لیگ کا اسی جوش و جذبے سے خیرمقدم کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، خصوصا ضم شدہ اضلاع سمیت دیگر علاقوں میں کھیلوں اور کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے آئندہ 10 سے 15 روز میں باقاعدہ اسکیم کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد کی بھی کوشش کی جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم میں خیبرپختونخوا کا اہم کردار ہے اور صوبے میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بھی پشاور کی شمولیت کو لیگ کی ترقی میں اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کا لیگ اور بالخصوص پشاور کے شائقین گزشتہ 12 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ ان کے مطابق چھٹے وینیو کا اضافہ پی ایس ایل کی ترقی اور وسعت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ ہے، اس مقصد کے لیے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور عوام کے تعاون سے امن قائم کیا جائے گا۔ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینا دوسری ترجیح ہے۔ انہوں نے صوبے کی ترقی کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔گورنر نے کہا کہ صوبے میں صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جبکہ تحصیل کی سطح تک صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔کان کنی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبے میں معدنیات کے ٹھیکے قانون کے مطابق دیے جائیں گے۔ غیر قانونی کان کنی سے حاصل ہونے والی آمدن دہشت گردی کے لیے استعمال کی جا رہی تھی، جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلیسر گولڈ کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف اقدامات کیے گئے اور متعدد لیز منسوخ کی گئیں۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن جبکہ کان کنی کے شعبے میں نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ 6 ہزار سے زائد ایکسویٹرز اور دیگر مشینری غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ 13 سال گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ایک نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہیں کیا جا سکا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed