قومی احتساب بیورو (نیب)نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں 37 ارب روپے مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔ نیب کے مطابق ریفرنس ایڈمنسٹریٹو جج کی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 141 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔نیب کے مطابق ریفرنس 77 والیمز اور 36 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ اسکینڈل میں اب تک 32 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ 12 ملزمان نے پلی بارگین بھی کی ہے۔نیب کا مزید کہنا ہے کہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں اب تک 6 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی جاچکی ہے۔نیب حکام کے مطابق 37 ارب روپے کے اس مالیاتی اسکینڈل سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرانے کے بعد قانونی کارروائی کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔







