خیبر پختونخوا میں غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت بغیر لائسنس ڈرائیونگ سکولوں، غیر رجسٹرڈ رکشوں اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ ڈرائیونگ سکولوں کی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور معیار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔محکمے نے رکشے بنانے اور جوڑنے والے کارخانوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ ورکشاپس، ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کا مرکزی ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبے بھر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed