پشاور میں ای بائک ایکسپو اینڈ سولر انرجی میٹ کا انعقاد خوش آئند ہے’انعام الرحمن

پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر ملک انعام الرحمان، سینئر نائب صدر حاجی امجد خان، ایگزیکٹیو ممبران اور ترجمان تنظیم تاجران خیبرپختونخوا شہزاد احمد صدیقی نے پشاور میں منعقد ہونے والے پاکستان ای بائیک ایکسپو اور 15ویں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ (ISEM Pakistan) کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دنیا کو ماحولیاتی آلودگی اور توانائی کے بحران جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر متبادل اور ماحول دوست توانائی کے ذرائع کا فروغ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرکے الیکٹرک بیٹریز سے چلنے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ای بائیکس اور دیگر جدید الیکٹرک مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے۔ اس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی بلکہ شہریوں کو ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بھی نجات ملے گی اور روزمرہ سفری اخراجات میں نمایاں بچت ممکن ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سولر انرجی بھی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا ایک اہم اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں بجلی کے اخراجات کاروباری طبقے اور عام شہریوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہیں، وہاں شمسی توانائی اور جدید بیٹری اسٹوریج سسٹم کا استعمال گھریلو، تجارتی اور صنعتی شعبوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ای بائیک ایکسپو اور 15ویں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ کے ذریعے کاروباری افراد، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کرنے اور نئی کاروباری راہیں تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ ایسی نمائشوں سے مقامی صنعت کو فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں، ای بائیکس، سولر انرجی اور بیٹری اسٹوریج سسٹم کے فروغ کے لیے مثر پالیسی مرتب کی جائے، مقامی سطح پر ان مصنوعات کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے اور عوام کو آسان شرائط پر جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔آخر میں انہوں نے تاجر برادری، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed