پشاور: متنی میں مشترکہ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ عناصر سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی پی او کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد کیے گئے سرچ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، 1 پستول، 3 ہینڈ گرنیڈ، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے متنی کے علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed