رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم کی نشاندہی پر قتل کے بعد دفنائے جانے والے تین افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جن میں سے ایک لاش سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائش گاہ کے نزدیک سے ملی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برآمد ہونے والی لاشوں کی باقیات کو پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔







