آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کی الوداعی خطاب میں شادی کی پیشکش

آسٹریلیا میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے الوداعی خطاب کے دوران گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرکے ایوان میں موجود ساتھی اراکین کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ ایوان میں اپنا آخری خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے اچانک اپنی ذاتی زندگی کا ذکر شروع کردیا۔

انہوں نے ایوان میں موجود اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے مخاطب کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی اور پوچھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟

رکن پارلیمنٹ کی غیر متوقع پیشکش پر ایوان میں موجود اراکین حیران رہ گئے، تاہم گرل فرینڈ کی جانب سے ہاں کہنے پر پارلیمنٹ کا ایوان تالیوں اور خوشی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس خوشگوار اور جذباتی لمحے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی گئی، جس میں دیگر اراکین پارلیمنٹ کو اس جوڑے کی خوشی میں شریک ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس طرح رکن پارلیمنٹ کا الوداعی خطاب ایک یادگار تقریب میں تبدیل ہوگیا، جہاں سیاسی گفتگو کے بجائے شادی کی پیشکش نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed