نوشہرہ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کارروائی’237ٹھکانے مسمار

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے، اس دوران جہاں237 ٹھکانے مسمار کئے گئے وہیں 170 پلانٹس، 17 ایکسویٹرز، 15 جنریٹرز، 6 ڈمپرز، 5 ٹریکٹر ٹرالیاں اور دیگر سامان بھی کارروائی کی زد میں آ گئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ نظام پور کے علاقے امان پورہ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کرنے والوں کے خلاف پولیس، محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 237 ٹھکانے مسمار کردیے، اس کارروائی کے دوران 170 پلانٹس، 17 ایکسویٹرز، 15 جنریٹرز، 6 ڈمپرز، 5 ٹریکٹر ٹرالیاں اور دیگر سامان بھی کارروائی کی زد میں آئے۔ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان کی ہدایات پر کیے گئے اس آپریشن میں غیر قانونی کان کنی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی، کارروائی کے دوران 3 مبینہ سہولت کاروں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق آپریشن تھانہ نظام پور کی حدود میں واقع گاں امان پورہ میں علی الصبح شروع کیا گیا، کارروائی سے قبل علاقے کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا تاکہ غیر قانونی سونے کی کان کنی میں استعمال ہونے والے ٹھکانوں اور مشینری کے خلاف مثر کارروائی کی جاسکے۔آپریشن کے دوران قتل جیسے سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی، جبکہ ان کے 3 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے کر مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed