ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ فوج کے حوالے

ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ ’قزل ایلما‘ ترک افواج کے حوالے کردیا گیا، ابتدائی مرحلے میں تین طیارے سکیورٹی فورسز کے سپرد کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے اپنے بغیر پائلٹ جنگی طیارے قزل ایلما کو فوجی سروس میں شامل کرلیا ہے، جس کے بعد یہ دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے جو فوجی خدمات انجام دے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک عظیم خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قزل ایلما ترک فوج کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed