صرف ایک بال والے گاہک کی شاندار خدمت کی ویڈیو وائرل

چین میں حجام کی دکان پر پیش آنے والے ایک دلچسپ منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے صارفین کو محظوظ اور حیران کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاؤ چیاؤ نامی حجام کے پاس ایک ادھیڑ عمر شخص بال کٹوانے کے لیے آیا، جس کے سر پر محض ایک ہی بال موجود تھا۔ اس کے باوجود حجام نے گاہک کے سر پر موجود بال کی کمی کو نظرانداز کیا اور اس کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حجام مکمل انہماک اور سنجیدگی کے ساتھ گاہک کے سر پر شیمپو اور کنڈیشنر ملتا ہے اور اس کے بعد سر کی مالش بھی کرتا ہے۔ اس واقعے کی خاص بات یہ تھی کہ حجام نے یہ تمام اقدامات اسی پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دیے جیسا کہ وہ معمول کے دیگر صارفین کے ساتھ کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed