باجوڑ: تبلیغی مرکز تحصیل خار ناوی ڈنڈ/ علیزو فلنگ میں کچے کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا، جبکہ افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 باجوڑ، امجد خان خود جائے وقوعہ پر موجود رہتے ہوئے امدادی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور ریسکیو ٹیموں کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فرنٹئیر کور ناتھ کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ریسکیو ترجمان ریاض خان کے مطابق جاں بحق افراد میں دوست علی، سکنہ خار اور زخمیوں میں محمد ولد ماشی خان، سکنہ ڈاگ علیزو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں منصور ولد محمد، سکنہ علیزو، یونس ولد بدر منیر، سکنہ شموزو، نور علی جان ولد بخت یار، سکنہ خار، ریحان اللہ، سکنہ علیزو اور مروان خان، سکنہ علیزو شامل ہیں۔







