توحید ہردوئے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کے بیٹر توحید ہردوئے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 40 فی صد جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا سنا دی ہے۔

یہ واقعہ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اس وقت پیش آیا جب خراب روشنی کے باعث میچ روکا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق فیلڈ امپائرز احسن رضا اور الیکس وارف بنگلادیشی ڈریسنگ روم کی بالکونی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ توحید ہردوئے نے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل پہلے ہی روک دینا چاہیے تھا۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ہردوئے نے امپائرز سے نامناسب اور جارحانہ رویہ اختیار کیا، جسے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اس سزا کے تحت ان کی میچ فیس سے 40 فی صد کٹوتی کی گئی اور ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل کر دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed