اقراء یونیورسٹی میں انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر شاندار اور رنگا رنگ اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ ویمنز ڈے کے بعد مینز ڈے کے موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے اقراء یونیورسٹی نے ایک نئی اور منفرد روایت قائم کی اسپورٹس ایونٹس میں کرکٹ، ٹگ آف وار، فٹسال سمیت دیگر دلچسپ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں شرکاء نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نصر اکرام نے بھی کرکٹ اور ٹگ آف وار کے مقابلوں میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو صحت مند اور مثبت ماحول کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ ان مقابلوں کا انعقاد اقراء یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس (HR) ڈیپارٹمنٹ نے ایونٹ کے انتظامات اور مقابلوں کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کیا، جس کے باعث تمام سرگرمیاں بہترین انداز میں منعقد ہوئیں۔ مقابلوں میں اقراء واریئرز اور اقراء ٹائٹنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اقراء واریئرز کی جانب سے ڈاکٹر منصور ابراہیم، ڈاکٹر اسرار اور تنویر احمد نے مختلف کھیلوں میں ٹیم کی نمائندگی کی، جبکہ اقراء ٹائٹنز کی نمائندگی عمیر احمد خان، محمود راشد اور ظہیر عباس نے کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہے۔ تقریبات کے اختتام پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نصر اکرام اور مس ایمان حنید لاكهانی نے کامیاب اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ایونٹ کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اقراء یونیورسٹی میں کھیلوں اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا







