خیبرپختونخوا کے صحافی عارف حیات نے ہیومنٹڑین ایوارڈ جیت لیا

خیبرپختونخوا کے سینئر صحافی عارف حیات نے انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس کے سالانہ ہیومنٹیرئن ایوارڈز جیت لیا ہے ،خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان اور صوبائی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے عارف حیات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات اور انسانی مسائل، عوامی مشکلات اور انسانی حقوق سے متعلق امور کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے ۔ آئی سی آر سی نے ملک میں عوامی مسائل اور انسانی حقوق جیسے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے مقابلوں کا انعقاد کیا تھا جن میں پشاور کے صحافی عارف حیات نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صحافت معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کی آواز بننے کا اہم ذریعہ ہے، انسانی مسائل کو اجاگر کرنا صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک اہم سماجی خدمت بھی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ عارف حیات آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور اور اے این پی کے قائد ایمل ولی نے عارف حیات کو آئی سی آر سی کا ہیومنٹیرین ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہخیبر پختونخوا کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف صوبے کے لیے اعزاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed