جنگی طریقے تبدیل’ افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں، نیول چیف

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ جنگ کے طریقے تبدیل ہو چکے ہیں، مسلح افواج نئے تقاضوں سے بخوبی آگاہ اور نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔رسالپور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت باعث اعزاز ہے، پاس آٹ کیڈٹس اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا مضبوط فضائیہ کے بغیر کوئی ملک دشمن کامقابلہ نہیں کرسکتا، پاک فضائیہ نے بیشمار مواقع پر کامیابیوں سے تاریخ رقم کی، فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورمہارتوں کی دنیا معترف ہے۔سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی تابناک تاریخ ہے جو اسے ورثے میں ملی ہے، قوم کا اعتماد افواج پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے، پاکستان اور ترکیے کے درمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری قائم ہے۔انہوں نے کہ اکہ عصر حاضر کے پیچیدہ چیلنجز منفرد اندازمیں نمٹنے کے متقاضی ہیں، جنگ کے طریقے تبدیل ہوچکے ہیں، موجودہ دورمیں جنگیں لڑنے کیطریقوں میں جدت آگئی ہے، مصنوعی ذہانت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی نیروایتی جنگ کی جہتوں کوبدل دیا۔نیول چیف نے کہا کہ مسلح افواج جنگ کے نئے رجحانات اور تقاضوں سے بخوبی آگاہ اور نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاک بحریہ نے بھی جدت میں نمایاں پیشرفت کی ہے، معرکہ حق میں پاک بحریہ نیدشمن کوجارحیت سے باز رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کومستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور استحکام پریقین رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed