پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی حکومتی اقدامات کی مذمت، احتجاج کی دھمکی

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) خیبر پختونخوا نے صوبے میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے آئے روز نئے قوانین متعارف کرانے اور مختلف اضلاع میں سرکاری محکموں کی جانب سے اسکول مالکان کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان اور جنرل سیکرٹری طاہر امین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبے میں ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں جن کے نتیجے میں خصوصاً کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی ادارے بند ہونے کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں، جس سے ہزاروں طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کا بنیادی مقصد اداروں کو منظم کرنا ہے، نہ کہ انہیں بند کروانا۔ PEN کے رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مبینہ ہراسانی اور ناروا دباؤ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو نجی تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک صوبائی سطح پر سخت احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed