پہلا پاکستانی خلا باز25نومبر کو چینی مشن کے ذریعے خلا کیلئے روانہ ہوگا

خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہے اور اسی تاریخی پیشرفت میں پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔پاک چین خلائی تعاون میں یہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سپارکو کے بیان کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داد چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں، دونوں میں سے ایک امیدوار بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خلا کا سفر کرے گا۔پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed