ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل کی تھانہ پشتخرہ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری

پشاور میں عوامی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل کی سربراہی میں تھانہ پشتخرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں تھانہ پشتخرہ اور تھانہ سربند کی حدود سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے درپیش مسائل اور شکایات ایس پی کینٹ کے سامنے پیش کیں۔

ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل نے شہریوں کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور موقع پر ہی موجود متعلقہ پولیس افسران کو واضح احکامات جاری کیے کہ عوامی شکایات پر فوری اور شفاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسائل کا جلد از جلد حل یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed