فارن فنڈنگ کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق چار سال پرانی درخواست پر سماعت وکیل کی استدعا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

جسٹس طارق محمود نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر ان کے وکیل نے مقدمے کی تیاری کے لیے مزید مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تین ہفتوں بعد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست 5 نومبر 2022 کو دائر کی تھی، جس میں فارن فنڈنگ سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ اس درخواست پر ایف آئی اے کو تاحکم ثانی انکوائری آگے بڑھانے سے روک چکی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed