پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر عمران خان سالارزئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سالارزئی نے بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی قیدیوں سے متعلق بیان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

عمران خان سالارزئی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح طور پر کہا تھا کہ ’’سسٹم کولیپس نہیں ہوا بلکہ سسٹم کو کولیپس کروایا گیا ہے، عمران خان سیاسی قیدی ہیں اور عمران خان کے بغیر ملک نہیں چلے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر کی جانب سے تین ایم پی او کے تحت تحریک انصاف کے رہنماؤں تیمور خان جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی گرفتاریاں کئی سوالات پیدا کرتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیا جا رہا ہے اور ملک کے نظام کو چلانے کے لیے ان کی موجودگی ضروری سمجھی جا رہی ہے، جبکہ دوسری جانب ان کی جماعت کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

عمران خان سالارزئی کے مطابق سیاسی بیانات اور عملی اقدامات میں واضح تضاد نظر آتا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک جانب سیاسی مکالمے کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری جانب گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی اختلافات کو گرفتاریوں کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اور گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور خان جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed