پشاور اور ضلع خیبر میں سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

پشاور اور ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشاور اور ملحقہ ضلع خیبر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پولیس اسٹیشنز، چوکیوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت، پولیس نفری میں اضافے اور اسٹریٹ کرائمز کی مؤثر روک تھام سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تمام متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنائیں، جدید نگرانی کے نظام کو ہر وقت فعال رکھیں اور زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed