مشیر برائے اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ محمود جان بابر سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پشاور میں ملاقات کی۔ اس دوران مختلف امور، ادارہ جاتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مثر بنانے سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اطلاعات و نشریات کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور، دستیاب وسائل کے مثر استعمال، دفتری معاملات میں بہتری، سرکاری معلومات کی بروقت ترسیل اور میڈیا کوآرڈینیشن سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ملاقات میں متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ امور کی انجام دہی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ سرکاری سطح پر اطلاعات کی مثر فراہمی، عوام تک مستند معلومات کی رسائی اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کی بہتر انجام دہی کے لیے مربوط حکمت عملی اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔مشیر اطلاعات محمود جان بابر نے کہا کہ مسائل اور متعلقہ امور کو باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لیے مثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ معاملات پر متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ محکمہ جاتی امور کو مزید بہتر اور مثر بنایا جا سکے







