عاصم منیر سے ملاقات، عباس عراقچی کی پاکستان کی تعریف

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور جیو پولیٹیکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عباس عراقچی گزشتہ روز اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے امور زیر بحث آئے۔

ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

عباس عراقچی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان تنازع کے حل کے لیے سفارتی سطح پر مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

بعد ازاں محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ عباس عراقچی نے ای سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے درمیان توانائی، سکیورٹی، تجارت اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے علاقائی سلامتی کے لیے مکالمے، باہمی احترام اور عدم جارحیت کے اصولوں پر مبنی نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed