لیلیٰ کا احسن خان سے محبت اور جدائی پر انکشاف

پاکستانی اداکارہ و فلم اسٹار لیلیٰ نے اداکار احسن خان کے ساتھ ماضی کے تعلق، محبت اور شادی کے منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں میزبان و اداکارہ متھیرا کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور ماضی کے جذبات کے حوالے سے گفتگو کی۔

لیلیٰ نے بتایا کہ انہیں اداکار احسن خان سے محبت تھی اور دونوں کے درمیان تعلق اس وقت ختم ہوگیا تھا جب ان کی عمریں محض 17 سال تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی احسن خان کا ذکر کرتی ہیں کیونکہ وہ مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔

انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی تھیں اور سب کچھ کھو چکی تھیں تو احسن خان نے انہیں فون کیا تھا، جبکہ ان کے اپنے دوستوں نے بھی ان سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔
شادی کے منصوبوں سے متعلق کیا کہا؟
شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے بتایا کہ زندگی میں پیش آنے والے مختلف سانحات کے باعث انہیں شادی کے لیے وقت نہیں مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ بھی ان پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے وہ ایسا شریکِ حیات چاہتی ہیں جو ان کے خاندانی حالات اور ذمہ داریوں کو سمجھ سکے۔
احسن خان کے بعد دوبارہ محبت نہیں ہوئی
اداکارہ لیلیٰ نے اپنی ماضی کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ احسن خان کے بعد انہیں زندگی میں دوبارہ کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی۔

ان کے مطابق انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اس نوعیت کی محبت دوبارہ ان کی زندگی میں نہیں آئی اور اب انہیں دنیا کی ہر چیز مصنوعی محسوس ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed