موجودہ حکمران تنقید برداشت نہیں کر سکتے’ مولانا عبد الغفور

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ، ملکی استحکام و ترقی اور دفاع اسلام کیلئے جے یو آئی جو کردار ادا کررہی ہے وہ ملکی تاریخ کا ایک زرین باب ہے جبکہ موجودہ نااہل حکمران مثبت اور حقیقت پر مبنی تنقید بھی برداشت نہیں کرتی جو انکی تنگ نظری کی واضح مثال ہے نیز اغیار کے ہر منصوبے اور سازش کے خلاف جے یو آئی ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے ایک ڈھال ہے کیونکہ قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن پوری امت مسلمہ کے لیڈر ہیں انکی سوچ عالم اسلام کی سوچ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ میں ایک مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پرجے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی قائدین قاری محمد الیاس ، مولانا غلام رسول مینگل ، انجنئیر حاجی سجاد خان ، حاجی فیصل بنگلانی اور جے یو آئی بنوں سٹی کے رہنما انعام خان محسود بھی موجود تھے ۔ ایم این اے مولانا عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ جے یو آئی سب سے مضبوط پارٹی اور عالمگیر تحریک بن چکی ہے اور قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن پوری امت مسلمہ کے صحیح ترجمان اور پاکستانی عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے کیونکہ اجکل ملک و قوم اور دین اسلام کی دلیرانہ انداز میں جو خدمت کررہے ہیں ملکی تاریخ میں خدمت کے لحاظ مولانا فضل الرحمن کا کوئی ثانی نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا صاحب ملت اسلامیہ کی آواز بن چکے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن اجکل جس جرات و دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں اس سے اکابرین جمعیت کی یاد تازہ ہوگئی ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص و ظالمانہ پالیسی کیوجہ سے پاکستان کے حالات درد ناک ہوگئے ہیں ، جمہورت کی اصلیت اور سیاست کی حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تمام حقائق کو قتل کرکے سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاح کہا جارہا ہے ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہوا ہے انجام گلستان کیا ہوگا ؟ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed