لنڈی کوتل میں پراسرار بیماری ‘4بچے جاں بحق’ خوف وہراس

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پراسرار بیماری سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں دو دنوں میں چار بچے پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے، دو بچے پرسوں اور دو بچے گزشتہ روز جاں بحق ہو گئے ۔مقامی شہریوں کو کہنا ہے کہ بچے بخار سے جھٹکے لینے لگتے ہیں، اور اس سے وہ جاں بحق ہو گئے ، اس کے علاوہ دو متاثرہ بچے حیات آباد کمپلیکس منتقل کر دیئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز کی جانب سے رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔یاد رہے کہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پراسرار بیماری سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed