نادرا افسر فہد قتل کیس’ چاروں حملہ آوروں کو شناخت کر لیا گیا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں نادرا افسر فہد خان قتل کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پشاور پولیس نے چاروں حملہ آوروں شناخت کر لئے، جبکہ مرکزی ملزم کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے ملزمان کی جائے وقوعہ تک آمد، علاقے میں نقل و حرکت اور واردات کے بعد فرار ہونے کے راستوں کا بھی پتا لگا لیا ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کردیے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ نادرا افسر فہد خان قتل کیس میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان ملوث تھے، تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ حملہ آوروں نے واردات سے پہلے کئی مرتبہ علاقے کی ریکی کی تھی تاکہ مقتول کی نقل و حرکت اور معمولات کا جائزہ لیا جاسکے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فہد خان کا یونیورسٹی ٹائون سے تعاقب کیا اور موقع ملنے پر انہیں نشانہ بنایا، مقتول عام طور پر بلٹ پروف گاڑی اور ذاتی گارڈز کے ہمراہ دفتر آیا کرتے تھے، تاہم واردات کے روز ان کا اکیلے دفتر آنا حملہ آوروں کے لیے موقع بن گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چاروں مبینہ حملہ آوروں کی شناخت کے بعد ان کے شناختی کارڈ بلاک کردیے گئے ہیں، جبکہ ممکنہ بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ایئرپورٹس اور سرحدی راستوں پر بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل کی واردات کو دیرینہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، پولیس کی جانب سے کیس کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed