ضلع مردان میں جعلی وکیل کا معاملہ بے نقاب ہو گیا ، خود کو وکیل اور ڈپٹی سپیکر ظاہر کرنے والا ایل ایل بی کا طالب علم دھر لیا گیا، جس کی شناخت محمد آفاق حسن کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں، جن میں سرکاری افسران کو گمراہ کرنے اور دبا ڈالنے کا الزام بھی شامل ہے۔مردان میں جعلی وکیل پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس میں قانونی رائے پر اثرانداز ہونے کی مبینہ کوشش اور عملے کو دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان نے ملزم کے وکیل ہونے کی تردید کردی، جبکہ یہ بھی بتایا کہ ملزم کا بار روم رجسٹر میں بھی نام موجود نہیں۔مردان پولیس نے دھمکیوں کے الزام میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔







