پشاور ہائی کورٹ کے آرٹیکل 199 کے اختیارات معطلی پرکےپی بارکونسل کا ہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا بار کونسل نے وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے خلاف 10 نومبر 2026 بروز منگل کو صوبہ بھر میں عدالتوں کی مکمل بائیکاٹ کا اعلان  کرتے ہوئے اسکے خلاف کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کرکے وکلاء کا خصوصی پینل تشکیل دیاجائے گا۔ بار کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 07 نومبر 2026 کو بار کونسل کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت محمد سعادت مہمند منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور سینئر وکیل سردار وقار سمیت وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس کے تحت پشاور ہائی کورٹ کے آرٹیکل 199 کے اختیارات کو معطل کر دیا گیا ہے۔بار کونسل نے موقف اختیار کیا کہ یہ فیصلہ خیبر پختونخوا میں بنیادی حقوق کے خاتمے کے مترادف ہے اور صوبے کے عوام کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے،اجلاس میں صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو بھی غیر جمہوری اقدامات قرار دیتے ہوئے اسکی مخالفت کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed