نامعلوم افراد کی کارروائیوں سے پولیس کا کوئی تعلق نہیں’ آئی جی پی

آئی جی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید نے وضاحت کی ہے کہ صوبے میں گھروں پر چھاپوں، توڑ پھوڑ اور نامعلوم افراد کی کارروائیوں سے پولیس کا کوئی تعلق نہیں، ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیر اعلی سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی کو حراست میں لیا گیا تھا،گرفتاریاں ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت کی گئیں، پولیس کا کام صرف نفاذ ہے، پولیس کی کارروائیاں ہمیشہ ریکارڈ اور شفاف قانونی عمل کے دائرے میں ہوتی ہیں۔ایک انٹرویو میں آئی جی خیبرپختونخوا نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیر اعلی سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی کو حراست میں لیا گیا تھا، یہ گرفتاریاں یا ڈیٹینشن آرڈرز پولیس کی جانب سے خود نہیں بلکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں، پولیس کا کام صرف ان قانونی احکامات کو نافذ کرنا ہوتا ہے، یہ تمام افراد اس وقت باضابطہ ڈیٹینشن میں ہیں۔گورنر راج سے قبل اور بعد میں اراکین صوبائی اسمبلی اور وزرا کو گاڑیوں سے اتار کر گرفتار کرنے اور گھروں پر چھاپے مار کر توڑ پھوڑ کرنے کے الزامات پر بات کرتے ہوئے آئی جی نے دوٹوک موقف اپنایا کہ ان کارروائیوں کے پیچھے پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہر گرفتاری ریکارڈ پر اور مکمل طور پر قانونی عمل کے تحت ہوتی ہے، پولیس کو جہاں بھی شکایات ملیں، کم از کم تین ایسے کیسز میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا البتہ یہ کارروائیاں کس نے کیں اس پر تحقیقات تاحال جاری ہیں۔سابق انفارمیشن منسٹر شفیع جان اور اسپیکر بابر سلیم کی جانب سے سکیورٹی واپس لینے کے الزامات اور خطوط پر آئی جی نے وضاحت کی کہ سکیورٹی کی فراہمی یا واپسی کا فیصلہ ڈی آئی سی سی یعنی ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی اور پروونشل لیول کی مجاز کمیٹیاں کرتی ہیں، ضابطے کے مطابق جب کوئی شخص اپنے عہدے پر نہیں رہتا تو اس کی باضابطہ منظور شدہ انٹائٹلمنٹ کے تحت سکیورٹی واپس لے لی جاتی ہے، پولیس نے اس حوالے سے تمام اقدامات قانون اور ضابطے کے عین مطابقکئے ہیں۔ جب یہ سوال کیاگیا کہ اسمبلی کے اسپیکر کو قانونی طور پر تحفظ حاصل ہے اور اراکینِ اسمبلی یا اسپیکر کو گرفتار کرنے سے قبل قواعد کے تحت آگاہی یا اجازت ضروری ہوتی ہے، تو آئی جی خیبرپختونخوا نے جواب دیا کہ پولیس نے جن قوانین کے تحت احکامات کو نافذ کیا وہ اپنی جگہ موجود ہیں، اور اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز یا قانون کے نفاذ سے جڑے دیگر ادارے ہی اس پر بہتر وضاحت دے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed