صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر غلام بلال جاوید نے کہا ہے کہ پشاور کے پوش اور اہم رہائشی علاقے حیات آباد میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتیں، ناقص سیکیورٹی انتظامات اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی نہ صرف رہائشیوں بلکہ کاروباری برادری کے لیے بھی شدید تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پولیس، کمانڈنٹ ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حیات آباد جیسے اہم اور پوش علاقے میں آئے روز ڈکیتی، اسنیچنگ، قتل اور دیگر جرائم کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہیں۔غلام بلال جاوید نے کہا کہ حیات آباد پشاور کی بڑی اور اہم رہائشی آبادیوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کاروباری شخصیات، اعلی سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں خاندان رہائش پذیر ہیں۔ اس کے باوجود علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فیز 5 میں نادرا دفتر کے ایک افسر کا دن دہاڑے ان کے دفتر کے سامنے قتل ہونا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ اگر سرکاری دفتر کے سامنے بھی شہری محفوظ نہیں تو عام شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے کس پر اعتماد کریں؟انہوں نے حیات آباد کی بیرونی بانڈری وال کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیوار پورے رہائشی علاقے کے تحفظ میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ حیات آباد کے تین اطراف قبائلی اضلاع، بالخصوص سابقہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقے واقع ہیں، اس لیے بانڈری وال سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم دفاعی حصار کی حیثیت رکھتی ہے، مگر بدقسمتی سے یہ دیوار مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (PDA) کو بانڈری وال کی مرمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے ہدایات بھی جاری ہوتی رہی ہیں۔ اسی طرح حکومت کے پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان کے فیز 1-B میں بھی حیات آباد کے داخلی راستوں اور بیرونی بانڈری وال کی بحالی اور اپ گریڈیشن شامل تھی، لیکن تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر نے مطالبہ کیا کہ حیات آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر بحریہ ٹان اور ڈی ایچ اے کی طرز پر باقاعدہ سیکیورٹی گیٹس نصب کیے جائیں، آنے جانے والی گاڑیوں اور افراد کی مثر جانچ پڑتال کا نظام متعارف کرایا جائے، تمام داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور جدید سیکیورٹی نظام فعال کیا جائے اور بانڈری وال کی فوری مرمت و بحالی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حیات آباد میں بڑے ہسپتال، پاسپورٹ دفاتر، نادرا مراکز اور متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں، جہاں روزانہ ہزاروں افراد کی آمدورفت رہتی ہے۔ ایسے اہم علاقے میں مثر سیکیورٹی انتظامات کا نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔غلام بلال جاوید نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پشاور پولیس کی سربراہی کے لیے ہمیں ڈاکٹر میاں سعید جیسا نڈر، دلیر اور فرض شناس پولیس افسر میسر ہے







