انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 209 رنز کا ہدف دے دیا

 

مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دے دیا۔

مسقط میں کھیلے جا رہے مقابلے میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے بھارتی بیٹرز زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے۔

بھارت کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے 209 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed