قربانیاں دیتے رہیں گے’آئی جی ایف سی ‘امن قربانیوں کا نتیجہ ہے’ آئی جی پی

پولیس ٹریننگ سکول سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کے مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں وفاقی وزیر امیر مقام، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ رائو عمران، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت اور بریگیڈیئر توقیر حسن 6 بریگیڈنے شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، ریٹائرڈ پولیس افسران، علمائے کرام، علاقائی مشران اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔جرگے میں ملاکنڈ، سوات، بونیر، باجوڑ، دیر لوئر، دیر اپر اور شانگلہ کے مشران نے اپنے علاقوں کے مسائل پر تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز میں ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس فری زون قرار دینا، پولیس کو جدید وسائل کی فراہمی، ٹریفک نظام کی بہتری، صحت و تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل شامل تھیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور آئی جی ایف سی نارتھ نے بھی جرگے سے خطاب کیا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ میں امن پولیس، لیویز، ایف سی، پاک فوج اور ویلج ڈیفنس کے جوانوں کی قربانیوں سے قائم ہوا ہے تاہم دیرپا امن کے لیے مثر طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل انتظامیہ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پورے ڈویژن کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے تاکہ فیصلے حقائق کی بنیاد پر کیے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ جرگے میں پیش کیا گیا ہر مسئلہ ریکارڈ کیا جائے گا اور ہر مسئلے کے لیے ایک ذمہ دار افسر مقرر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیش رفت سے عوام کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے گا۔جرگے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی اعتماد کی بحالی، اداروں کے درمیان مثر رابطہ کاری اور مقامی سطح پر مشاورت سے مسائل کا دیرپا حل نکالا جا سکتا ہے۔ جرگے کے اختتام پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے ملاکنڈ ڈویژن میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وردی پہننا محض ملازمت نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جسے وہ اللہ تعالی اور اس کے رسول ۖ کی راہ میں جہاد اور وطن کی خدمت کے جذبے کے تحت ادا کرتے ہیں۔ پاکستان ہی ہماری عزت، جان اور پہچان ہے اور وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔پولیس ٹریننگ سکول سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کے مشران کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ ایک سپاہی کی حیثیت سے ان کا یقین ہے کہ جسے عام طور پر نوکری کہا جاتا ہے، وہ درحقیقت ایک ذمہ داری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed