راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1786 مقدمات درج کیے اور 1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے ایک ٹن 287 کلوگرام سے زائد چرس، ساڑھے 6 کلوگرام سے زیادہ ہیروئن، ساڑھے 17 کلوگرام سے زائد آئس اور 10 ہزار 744 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق منشیات کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔







