کے پی بارکونسل ،رفیق مہمند وائس چیئرمین٬ سردار قادر چیئرمین ایگزیکٹیو منتخب

خیبرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں محمد رفیق مہمند ایڈوکیٹ بلا مقابلہ وائس چیئرمین جبکہ سردار قادر الملک ایڈوکیٹ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب ہوگئے۔ دونوں عہدیداران کا انتخاب بار کونسل کی جنرل باڈی اجلاس میں باہمی اتفاق رائےسےعمل میں لایاگیا۔اس سلسلے میں جنرل باڈی کا اجلاس ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا ثناءاللہ خان کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب کا ایجنڈا زیر غورآیا۔ انتخابی عمل مکمل ہونے پر محمد رفیق مہمند کو وائس چیئرمین اور سردار قادرالملک کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب قراردیاگیا۔نو منتخب عہدیداروں نے وکلابرادری کی فلاح و بہبود، قانونی حقوق کےتحفظ اور پیشہ ورانہ مسائل کےحل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوان وکلاء کی معاونت، فلاحی منصوبوں کے فروغ اور بارکونسل کے ادارہ جاتی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔اجلاس میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا کے آئینی و پیشہ ورانہ کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed